وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون سے ملاقات ہوئی ہے۔ اس موقع پر دو طرفہ تعلقات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور وزیرمملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر بھی شریک تھیں۔
ذرائع کے مطابق ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، توقع ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف جلد فرانس کا دورہ کریں گے۔
واضح رہے کہ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے سیلاب زدگان کی بحالی اور مدد کے لیے ضروری اشیا بشمول طبی ماہرین پاکستان بھجوانے کے ساتھ ساتھ مزید تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی تھی۔
Comments are closed.