کراچی میں ڈینگی کیسز میں اضافے کے پیش نظر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایم پی اے راجا اظہر نے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کو خط لکھ دیا۔
پی ٹی آئی کے راجہ اظہر نے اپنے خط میں لکھا کہ بارشوں کے بعد کراچی میں جگہ جگہ جمع پانی سے ڈینگی مچھر کی پیداوار بڑھ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کے ایم سی کو ڈینگی سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اسپرے کے لیے پابند کیا جائے۔
راجہ اظہر کا کہنا ہے کہ ڈینگی کیسز میں کمی کے لیے سندھ حکومت سنجیدہ ہو۔
واضح رہے کہ سندھ میں سیلاب کے باعث 25 لاکھ 75 ہزار سے زائد افراد بیماریوں میں مبتلا ہو گئے ہیں۔
نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈینیشن سینٹر (این ایف آر سی سی) کے مطابق ڈینگی اور ہیضہ جیسی وباؤں کو روکنے کے لیے ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے۔
Comments are closed.