بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی پولیس کی سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ویڈیوز کی تردید

کراچی میں اسٹریٹ کرائم سے منسوب کی جانے والی وائرل ویڈیوز کے حوالے سے کراچی پولیس نے تردید جاری کرتے ہوئے انہیں فیک قرار دیا ہے۔

ایک بیان میں کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر موجود فیک ویڈیوز کراچی سے منسوب کی جا رہی ہیں، وہ واقعات جو کراچی میں رونما نہیں ہوئے انہیں سوشل میڈیا پر دکھایا جا رہا ہے۔

کراچی پولیس کے مطابق لاطینی امریکا میں ایک ویڈیو جو بہت زیادہ کراچی میں وائرل ہوئی ہے، کراچی میں اسٹریٹ کرائم کا نام دے کر اس ویڈیو کے ذریعے دہشت پھیلائی گئی۔

کراچی میں شارع فیصل پر ایک موٹر سائیکل پر 2 پولیس اہلکاروں کے سفر کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ ایک اور واردات کا واقعہ جو فیصل آباد کی ایک پیزا شاپ میں پیش آیا اس واقعے کو بھی کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال سے منسلک کر دیا گیا۔

کراچی پولیس کے مطابق گلشنِ اقبال کے ایک ریسٹورنٹ سے متعلق جھوٹی واردات کی خبر چلائی گئی، جس کی تردید ریسٹورنٹ کے مالک نے ازخود کی ہے۔

کراچی پولیس نے اپیل کی ہے کہ عوام ان شر پسند عناصر کے خلاف کراچی پولیس کا ساتھ دیں، اس طرح کی ویڈیوز کی نشاندہی کراچی پولیس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کریں۔

کراچی پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.