وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی کہانی دنیا کو سنانے کے لیے چند گھنٹے قبل نیویارک پہنچا ہوں۔
یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں کہی ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ یہ سیلاب سے ہونے والے ایک بڑے انسانی المیے کی غم اور درد کی کہانی ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی اور دو طرفہ ملاقاتوں میں پاکستان کا مقدمہ پیش کروں گا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان کو دنیا کی فوری توجہ کی ضرورت ہے۔
Comments are closed.