پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے متاثر ایک اور ڈاکٹر چل بسا۔
پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈی ایچ کیو اسپتال چارسدہ کے ڈاکٹر عزت خان کا کورونا وائرس کے باعث انتقال ہوگیا ہے۔
پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے انتقال ہونے والے ڈاکٹرز کی تعداد 48 ہوگئی ہے۔
ڈاکٹر عزت خان ڈی ایچ کیو اسپتال چارسدہ میں پرنسپل میڈیکل آفیسر تھے۔
پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ ڈاکٹر عزت خان گزشتہ 2 ہفتوں سے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں زیرِ علاج تھے۔
Comments are closed.