الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخاب کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیرِ بحث ہے، فیصلے کے بعد انتظامات کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخاب کے لئے فوج اور رینجرز طلب کرنے اور پولنگ اسٹیشنوں کے ارد گرد دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں سفارشات حکومت کو ارسال کر دی گئی ہیں۔
پولنگ اسٹیشنوں کے گرد 100 میٹرکی حدود میں غیر متعلقہ افراد داخل نہیں ہو سکیں گے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ڈی آر او، آر او اور 339 پولنگ اسٹیشنوں کا پرانا عملہ ہی ضمنی انتخاب کرائے گا، تاہم21 متنازع پریذائیڈنگ آفیسرز کو الیکشن ڈیوٹی نہیں ملے گی،21 متنازع پولنگ اسٹیشنوں پر نیا عملہ تعینات کیا جائے گا۔
Comments are closed.