بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومت کو آخری موقع دے دیا ہے، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کو ہم نے آخری موقع دے دیا ہے، اس موقع پر شہباز شریف کو عقلمندی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ آج کور کمیٹی اہم معاملات پر غور کر رہی ہے، عمران خان کی کال پر لانگ مارچ کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ سے متعلق معاملات پر غور ہوگا، عمران خان نے گزشتہ روز خیبر پختونخوا کی پارٹی قیادت سے مشاورت کر لی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف خیبر پختونخوا کی قیادت کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کل پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلالیا ہے، ہم نے جلد انتخابات کا مطالبہ کر دیا ہے، حکومت کو چاہیے کہ مطالبہ مانے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف خیبر پختونخوا کی قیادت کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا تھا، اجلاس میں احتجاج کی کال سمیت پارٹی امور پر مشاورت کی گئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.