ملکہ الزبتھ دوم کے آخری دیدار کے لیے ویسٹ منسٹر ہال کے باہر ہزاروں افراد کی 8 کلو میٹر طویل قطار لگنے کے باعث قطار کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔
برطانوی حکومت کی جانب سے ملکہ کے آخری دیدار کے لیے آنے والوں کو 14 گھنٹے طویل انتظار کا انتباہ جاری کیا گیا ہے۔
میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ ثقافت کے جاری کردہ بیانیے کے مطابق آئندہ 6 گھنٹوں تک مزید افراد ملکہ کے آخری دیدار کے لیے قطار میں نہ لگیں۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ قطار میں مزید انتظار کرنے سے گریز کریں جب تک قطار دوبارہ لگانے کی اجازت نہیں دی جاتی۔
ویسٹ منسٹر ہال کے باہر لگنے والی یہ قطار ساؤتھ وارک پارک تک پہنچ گئی ہے، جس میں تقریباً ساڑھے 7 لاکھ افراد ملکہ کے آخری دیدار کے منتظر ہیں۔
واضح رہے کہ ملکہ کا تابوت لندن کے ویسٹ منسٹر ہال میں عام دیدار کے لیے رکھا ہوا ہے۔ 19 ستمبر تک عوام ملکہ کو خراج عقیدت پیش کرسکیں گے۔
ملکہ الزبتھ دوم کی تدفین 19 ستمبر کو سینٹ جارج چیپل میں ہوگی۔ اس سے قبل ان کی آخری رسومات ویسٹ منسٹر ایبی میں ادا کی جائیں گی۔
Comments are closed.