بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آئی سی سی کی ویمنز ڈے کے موقع پر خواتین کرکٹرز کو مبارکباد

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے خواتین کے عالمی دن پر ویمنز کرکٹرز کو مباکباد دی ہے۔

کرکٹ کی عالمی گورننگ باڈی کی جانب سے خواتین کے عالمی دن پر فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تین تصاویر پر مشتمل ایک پوسٹ شیئر کی گئی ہے۔

اپنی پوسٹ میں آئی سی سی نے لکھا ’تمام سپر اسٹارز کو عالمی یوم خواتین مبارک ہو۔‘

دوسری جانب ان ہی تصویر پر مشتمل کوور فوٹو بھی ٹوئٹر پر شیئر کیا گیا۔

A post shared by ICC (@icc)

مذکورہ تصویر کے بڑے پوٹریٹ میں پاکستانی خاتون کرکٹر نشرح سندھو کی تصویر بھی نمایاں ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.