بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

خیبرپختونخوا حکومت نے تیمور جھگڑا کے خط کی حمایت کردی

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبائی وزیر خزانہ تیمور جھگڑا کے خط کی حمایت کردی۔

صوبائی وزیر کامران بنگش نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر خزانہ کا خط آئین کے مطابق تھا، آئین کے تحت وفاق کسی صوبے کو سرپلس بجٹ دینے پر مجبور نہیں کرسکتا۔

کامران بنگش کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے ایم او یو سے قبل اور بعد میں وفاق کو اپنی شرائط سے آگاہ کیا تھا۔ غیرقانونی طور پر کال ریکارڈ کر کے گفتگو کو سیاق و سباق سے ہٹا کر پیش کیا گیا۔

خیبر پختون خوا کے وزیرِ خزانہ، پی ٹی آئی رہنما تیمور جھگڑا کا کہنا ہے کہ میں نے خط خود لکھا ہے، اس کو اون کرتا ہوں۔

انہوں نے آئی ایم ایف سے ملنے والے پیسوں سے حصہ لینے کی فرمائش بھی کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف سے پیکیج ملنے کے بعد صوبے سے سوتیلے بھائی والا سلوک ختم کیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.