بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سیلاب سے 22 لاکھ بچوں کی تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہوں گی، وزیر تعلیم سندھ

وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے عمرکوٹ میں خیمہ بستی اور عارضی اسکول کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب کے باعث 20 سے 22 لاکھ بچوں کی تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہوں گی۔

افتتاحی تقریب کے موقع پر سردار شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں 45 ہزار سرکاری اسکول ہیں جن میں سے 22 ہزار خستہ حال تھے۔

انہوں نے بتایا کہ 12 ہزار اسکولوں کی عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہیں، خستہ حال اسکول اس قابل نہیں کہ تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھی جاسکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس اساتذہ کی کمی نہیں ہے، فیصلہ کیا ہے کہ این جی اوز کے ساتھ مل کر ٹینٹ سٹی اسکول بنائے جائیں، اگر بچے ابھی اسکول نہ گئے تو پھر وہ کبھی بھی اسکول نہیں جائیں گے۔

سردار شاہ نے کہا کہ اگر کوئی سوچتا ہے صورتحال سے فائدہ اٹھا کر کالا باغ ڈیم بنالے گا تو یہ اس کی بھول ہے، کالا باغ ڈیم ہم سندھیوں کی قبروں اور لاشوں پر بنے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.