بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مریم نواز کے عمران خان پر طنز کے وار

مسلم لیگ ن کی رہنما، سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اداروں پر حملے کرنے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو طنز کا نشانہ بنایا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کا پاکستان کے بارے میں مؤقف مشروط ہے۔

مریم نواز کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان کا مؤقف ہے کہ فوج غیر جانبدار رہی تو وہ اسے کیچڑ میں گھسیٹیں گے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ عمران خان کا مؤقف ہے کہ الیکشن کمیشن نے غیر ملکی فنڈنگ چوری بے نقاب کی تو اس کی دیانت داری پر حملہ کر دیں گے۔

مسلم لیگ ن کی رہنما و سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا سوشل میڈیا پر بیان میں یہ بھی کہنا ہے کہ اس لعنت سے ہمیں نمٹنا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.