بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لوگوں کی آنکھوں میں خون اتر چکا، عمران خان کو کوئی نااہل نہیں کرسکتا، فواد چوہدری

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ لوگوں کی آنکھوں میں خون اترا ہوا ہے، کوئی بھی عمران خان کو نااہل نہیں کر سکتا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رات سے شہباز شریف سے لے کر سب پریس کانفرنسز کر رہے ہیں کہ عمران خان سیکیورٹی رسک ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ کہہ رہے ہیں کہ ادارے مل کر عمران خان کو نااہل کریں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ  فوج کی حب الوطنی پر کوئی شک وشبہ نہیں، سارے جنرلز پاکستان کی مٹی سے جڑے ہیں، انہوں نے بندوق اٹھا کر لڑائیاں لڑی ہیں، فوج کو سیاست میں ملوث نہیں کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ یہ صرف اقتدار حاصل کرنے پاکستان آتے ہیں، حمزہ شہباز جس دن وزارت اعلیٰ سے اترے جہاز پکڑ کر لندن چلے گئے اور آج تک واپس نہیں آئے۔

سابق وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ لوگوں کو حکمران ٹولے سے نفرت ہے، آپ عمران خان کو نااہل کریں تو پھر آپ اسلام آباد سے نکل کر دکھائیں۔

انہوں نے کہا کہ کل عمران خان نے بات کی آج شہباز شریف اور ان کے لوگ چیخ و پکار کر رہے ہیں۔

رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ یہ حکومت بین الاقوامی سازش کے بعد آئی، اس سازش کو جاوید لطیف نے بیان کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی سیاسی حیثیت نہیں، یہ سازش کے ذریعے آئے ہیں، خرم دستگیر نے اس سازش کا بھانڈا پھوڑا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی وجہ سے پاکستان سری لنکا نہیں بنا، ہم نے لوگوں کے آگے بند باندھا ہوا ہے، عمران خان صرف سوال کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.