بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

روہڑی ٹرین حادثہ: ریل گاڑیوں کی آمد و رفت میں تاخیر ہونے لگی

روہڑی میں ٹرین حادثے کے باعث ٹرینوں کی آمد و رفت میں تاخیر سامنے آئی ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے لاہور آنے والی ٹرین شاہ حسین کو فیصل آباد میں روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق شاہ حسین ایکسپریس کے مسافروں کو فیصل آباد سے دوسری اکانومی ٹرین میں لاہور لایا جائے گا۔

ریلوے حکام کے مطابق ایئرکنڈیشنڈ کلاس کے مسافروں کو بھی اکانومی کلاس میں لاہور لایا جائے گا۔

اکانومی کلاس میں سفر پر ایئرکنڈیشنڈ کلاس کے مسافروں کو باقی کرایہ واپس کیا جائے گا۔

شاہ حسین ٹرین سے کراچی جانے والوں کو بھی لاہور سے فیصل آباد اکانومی کلاس ٹرین پر لے جایا جائے گا۔

ریلوے حکام کے فیصلے پر مسافروں نے مطالبہ کیا کہ ایئرکنڈیشنڈ کلاس کا کرایہ دیا ہے ہمیں اے سی بوگیوں میں ہی لاہور پہنچایا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.