hookup by tinder best site to hookup with older woman free amarillo hookups free messege hookup sites 80 hookup hookup Cragsmoor New York

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ٹی آئی کے خلاف احسن اقبال کی پوسٹ پر فواد چوہدری کا ردِ عمل

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے پی ٹی آئی  کے خلاف وفاقی وزیر احسن اقبال کی پوسٹ پر ردّ عمل دیا ہے۔

فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کاغذات کے اردو ترجمے کے لیے کہہ دیا ہے تا کہ لائق فائق صحافی اور وزراء کو سمجھ آ سکے، یہ لابی فرم نہیں ہے بلکہ میڈیا ریلیشن شپ کی فرم ہے جو پی ٹی آئی امریکا نے میڈیا میں اپنا نکتہ نظر اجاگر کرنے کے لیے انگیج کی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ان کمپنیز کا کام ہوتا ہے کہ وہ میڈیا اور پارٹی میں تعلقات کار بنائیں۔

وفاقی وزیر احسن اقبال کا پی ٹی آئی اور امریکی لابنگ فرم سے معاہدے پر کہنا ہے کہ عمران خان امریکا سے ترلے اور معافی پر اتر آیا ہے۔

واضح رہے کہ ن لیگی رہنما احسن اقبال کی جانب سے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) اور امریکی لابنگ فرم کے درمیان معاہدے کی تفصیلات سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہیں۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی، عمران خان نے قوم میں امریکا کے خلاف سازشی تھیوری گھڑ کے ہیجان پیدا کیا ہوا ہے، عمران خان امریکا سے ترلے اور معافی پر اتر آیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.