بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

یومِ آزادی: یورپی یونین کی سفیر نے ٹرمپیٹ پر قومی ترانہ بجالیا

پاکستان میں تعینات یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا نے 75ویں یومِ آزادی کے موقع پر انوکھے انداز میں پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کردیا۔

حکومتِ پاکستان کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

ویڈیو میں یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کرنے کے لیے ٹرمپیٹ پر پاکستان کا قومی ترانہ بجا رہی ہیں۔

 یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا نے ٹرمپیٹ پر قومی ترانہ بجاکر پاکستان کے ساتھ اپنے لگاؤ کا اظہار کیا۔

حکومتِ پاکستان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا نے 14 اگست سے قبل پاکستان کو اس کی 75ویں آزادی پر خوبصورت خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

ایک منٹ اور 31 سیکنڈز پر مشتمل ویڈیو نے پاکستانیوں کے دل جیت لیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.