بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان اور امریکی سفیر کی ویڈیو کال کے معاملے پر ریحام خان کا تبصرہ

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے عمران خان اور امریکی سفیر کی ویڈیو کال کے ذریعے بات چیت کے معاملے پر تبصرہ کیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ریحام خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی امریکی سفارت کاروں سے ملاقات کی تصاویر شیئر کیں۔

اس کے علاوہ ریحام خان نے اپنے ٹوئٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بھی تصویر شیئر کی۔

ریحام خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ایک طرف چوہدری پرویز الٰہی سے امریکا کے قونصل جنرل نے ملاقات کی اور دوسری طرف امریکی سفیر نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سے ملاقات کی۔

اسلام آباد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان…

اُنہوں نے کہا کہ میرے پاس اطلاعات ہیں کہ وزیراعلیٰ’ کے پی کے‘ نے امریکی سفیر کی عمران خان سے وڈیو کال پر بات بھی کروائی لیکن قوم یوتھ کو ابھی بھی امریکی سازش کا چورن بیچا جارہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.