بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان کی ڈائری میں فرح گوگی کے ہیروں کا حساب کتاب تھا، عظمیٰ بخاری

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ عمران خان کو ماننے والے سن لیں ان کی ڈائری میں فرح گوگی کے ہیروں کا حساب کتاب تھا، فارن فنڈنگ کیسز کے اکاؤنٹ دیکھ کر لگ رہا ہے کہ کتنی بیرونی کرپشن ہوئی۔

 لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ چند لاکھ کی نہیں اربوں روپے کی بات ہے، عمران خان کا سب کچھ امپورٹڈ ہے، اربوں روپے کی چوریاں کی گئیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ اس پروپیگنڈے کاحقیقت سےکوئی تعلق نہیں، کمیشن نے ایک ہی فیصلہ دیا ہےجو صفحہ بہ صفحہ دستخط شدہ ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کہانی سنانا چاہتی ہوں جس کے کردار بہت دلچسپ ہیں، صادق و امین نے ہمیشہ بال ٹمپرنگ کا جوا کھیلا، وہ صادق و امین جس کے خلاف امریکی عدالت سے بھی فیصلہ آیا، صادق و امین کو دوسروں پر الزام لگانے کا شوق تھا۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ عارف نقوی کے کیسز نکلے تو وہ بے چارہ ہے، فرح گوگی کی کرپشن نکلی تو وہ بے چاری ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ شوکت خانم کو سیاست میں نہیں گھیسٹنا چاہیے، لیکن والدہ کا نام استعمال کرکے پیسہ اکٹھا کرے تو کس سے پوچھیں؟

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.