بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

11 حلقوں کے ضمنی الیکشن میں حصہ لیں گے: اسد قیصر

سابق اسپیکر قومی اسمبلی و رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اسد قیصر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی 11 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں حصہ لے گی، میدان کھلا نہیں چھوڑیں گے۔

ایک بیان میں اسد قیصر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے تمام ارکان قومی اسمبلی سے استعفیٰ دے چکے ہیں۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا ہے کہ الیکشن جیت کر اسمبلی نہیں جائیں گے۔

فیصل آباد تحریک انصاف کے گیارہ ارکان قومی اسمبلی…

پی ٹی آئی رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا واحد راستہ شفاف انتخابات ہیں۔

دوسری جانب تحریکِ انصاف کے 11 ارکانِ قومی اسمبلی کے استعفے منظور ہونے کے بعد مسلم لیگ ن اور اس کی اتحادی جماعتوں کی جانب سے فیصل آباد سمیت ان تمام حلقوں میں ضمنی انتخابات کی تیاریاں زور پکڑ گئی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.