رہنما مسلم لیگ (ن) حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ متنازع فیصلے کے ذریعے عوام کے ووٹوں سے منتخب حکومت کو گھر بھیجا گیا۔
سپریم کورٹ کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کیا اسمبلی کی حیثیت ایک ربر اسٹیمپ کی رہ گئی ہے؟
انہوں نے مزید کہا کہ چار ماہ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے میں تماشہ لگا ہوا ہے۔
واضح رہے سپریم کورٹ آف پاکستان نے پرویز الہٰی کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے انہیں وزیر اعلیٰ پنجاب قرار دے دیا، جس کے بعد حمزہ شہباز وزیر اعلیٰ پنجاب نہیں رہے۔
عدالت نے 11 صفحات پر مشتمل اس مختصر فیصلے میں قرار دیا کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کا کوئی قانونی جواز نہیں، پنجاب کابینہ بھی کالعدم قرار دی جاتی ہے۔
عدالت نے گورنر پنجاب کو پرویز الہٰی سے وزارتِ اعلیٰ کا حلف لینے کی ہدایت کی۔
سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا تھا کہ اگر گورنر پنجاب حلف نہیں لیتے تو صدر مملکت پرویز الہٰی سے حلف لیں۔
Comments are closed.