what is hud hookup app hookup Parsippany NJ hookup que significa free nyc hookups hookup bbw com

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلوچستان میں بارشوں سے تباہی، آج سے مزید بارشوں کی پیشگوئی

 بلوچستان میں مون سون کے 2 اسپیلز بڑے پیمانے پر تباہی مچا چکے ہیں جن میں 100 سے زائد قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے۔

محکمۂ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آج سے صوبے میں بارش کا نیا سلسلہ شروع ہو گا۔

محکمۂ موسمیات نے بلوچستان میں 22 جولائی سے مون سون بارشوں کے تیسرے اسپیل کی پیشگوئی کی ہے۔

اس دوران صوبے کے متعدد اضلاع ژوب، زیارت، بارکھان، لورا لائی، بولان، کوہلو، قلات، خضدار، لسبیلہ، نصیر آباد، جعفر آباد اور سبی میں موسلادھار بارش اور ندی نالوں میں طغیانی کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق اب تک صوبے میں987 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہو چکی ہے جبکہ گزشتہ سالوں میں بارشوں کا اوسط ریکارڈ 6.9 ملی میٹر ہے۔

بلوچستان میں رواں برس جولائی میں بارشوں کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.