بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومتی اتحادیوں اور پی ڈی ایم قائدین کا اجلاس آج طلب

حکومتی اتحادی جماعتوں اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے قائدین کا اجلاس آج لاہور میں ہوگا۔

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کہتی ہیں وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر اتحادی جماعتوں کے قائدین آج جمع ہوں گے۔ اجلاس میں ملکی صورتحال اور اہم امور پر مشاورت ہوگی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ضمنی انتخابات میں شکست کے بعد کی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔ اتحادی بھی وزیراعظم کو اپنے موقف سے آگاہ کریں گے۔

سابق صدر آصف علی زرداری بھی لاہور پہنچ گئے ہیں جہاں وہ آج وزیراعظم شہباز شریف سمیت پی ڈی ایم کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے بھی صوبائی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کر رکھا ہے۔

اجلاس میں ضمنی انتخابات کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور حمایتی آزاد ارکان اسمبلی شرکت کریں گے۔

لاہور لاہور کے مختلف علاقوں آٹے کی قلت پیدا ہوگئی…

واضح رہے کہ اتوار کو پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے 15، مسلم لیگ (ن) نے 4 اور آزاد امیدوار نے ایک نشست جیتی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.