بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کا جلد فیصلہ سنائے، مریم نواز

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد سنائے۔

ایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی اپنی ہی 20 سیٹوں میں سے 5 ہار جانے پر زیادہ زعم میں نہ آئے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت کے الیکشن کمیشن پر اٹیک فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کا خوف ہے۔

ن لیگی نائب صدر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی قیادت کو معلوم ہے کہ اس کیس میں ان کے خلاف ناقابل تردید شواہد سامنے آچکے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کے ناقابل تردید شواہد کا منظر عام پر لایا جانا ناگزیر ہو چکا ہے، الیکشن کمیشن جلد فیصلہ سنائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.