وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ سونے تانبے کی کان کنی کےلیے بیرک گولڈ کارپوریشن کی سرمایہ کاری کی امید ہے۔
بیرک گولڈ کارپوریشن کمپنی کے عہدیدار مارک برسٹو سے ملاقات کے بعد اپنے بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ مجھے یقین ہے یہ سرمایہ کاری بلوچستان اور پاکستان کو بدل کر رکھ دے گی۔
ریکوڈک سونے تانبے کے پراجیکٹ سے متعلق بیرک گولڈ کارپوریشن نے اپنے بیان میں کہا کہ مارک برسٹو اور وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے درمیان ملاقات ہوئی۔
کمپنی کے اعلامیے میں کہا گیا کہ ریکوڈک کو عالمی معیار کی کان کے طور پر ترقی دینے کا وژن رکھتے ہیں، ریکوڈک پراجیکٹ پاکستان اور آئندہ نسلوں کے لیے انتہائی اہم رہے گا۔
Comments are closed.