پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کو بکتر بند میں سندھ اسمبلی پہنچا دیا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ سندھ اسمبلی صبح 9 بجے پہنچنا تھا، پولیس نے گاڑی خراب کا بہانہ بنایا، کیا خوف تھا کہ بکتر بند گاڑی خراب کردی گئی۔
حلیم عادل کو سخت سیکیورٹی میں جناح اسپتال سے سندھ اسمبلی بکتر بند گاڑی میں لے جایا گیا۔
حلیم عادل شیخ نے کہا کہ صبح سے بکتر بند گاڑی کے انتظار میں تھا، مجھے سندھ اسمبلی صبح نو بجے پہنچنا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اگرمیری طرف سےکسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معذرت چاہتا ہوں، یہ نوٹوں اور ووٹوں کے سوداگر ناکام ہوگئے۔
Comments are closed.