پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے میں بد انتظامی اور ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی، خواتین ہجوم میں پھنس گئیں۔
فیصل آباد میں ہونے والے پی ٹی آئی جلسے میں خواتین کے آنے کا راستہ بند ہونے کی وجہ سے کچھ خواتین کارکنوں کو مردوں کے پنڈال سے ہوکر آنا پڑا، اس دوران دھکم پیل ہوئی اور لاٹھی چارج بھی ہوا۔
جلسے میں ناقص انتظامات کے باعث خواتین کارکن ہجوم میں پھنس گئیں۔
پی ٹی آئی کارکنوں کو روکنے کے لیے پولیس اور پی ٹی آئی ٹائیگرز نے لاٹھی چارج بھی کیا۔
Comments are closed.