ملازمت کے لیے بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لیے نئے احکامات سامنے آگئے ہیں۔
سول ایوی ایشن (سی اے اے) کے مطابق پروٹیکٹر رجسٹریشن کے بغیر ورکنگ ویزوں پر سفر کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
سی اے اے کے شعبہ ایئر ٹرانسپورٹ نے ایئر لائنز کو احکامات جاری کردیے ہیں، پروٹیکٹر کے بغیر ایئر لائنز مسافروں کو او کے ٹو بورڈ کی اجازت جاری نہ کریں۔
بورڈ آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائنمنٹ کو ملنے والی شکایات پر احکامات جاری کیےگئے، پروٹیکٹر رجسٹریشن سے لاعلم مسافروں کے باعث پروازوں کی تاخیر کے واقعات بڑھے ہیں۔
احکامات کے مطابق پروٹیکٹر نہ ہونے کے باعث مسافر اپنی پروازیں مس کر رہے ہیں، ایئر لائنز ٹکٹ جاری کرتے وقت ورکنگ ویزا کے ساتھ پروٹیکٹر رجسٹریشن طلب کریں۔
Comments are closed.