بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی کے لوگوں کو نوکری نہ ملنے کی بات غلط ہے، سعید غنی

صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا ہے کہ کراچی کے لوگوں کو نوکری نہ ملنے کی بات غلط ہے، 47 ہزار اساتذہ بغیر سفارش کے ایک ہی بار میں بھرتی کیے ہیں، یو سی کی سطح پر نوکریاں دی گئی ہیں۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ ای او بی آئی وفاق کے پاس ہے، اس سے متعلق ایشوز حل نہیں ہو رہے، ورکرز ویلفیئر فنڈ اور ای او بی آئی صوبے کو دیا جائے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے بلدیاتی انتخابات میں بڑی کامیابی حاصل کی۔

ان کا کہنا تھا کہ کے فور منصوبے کو ریوائس کرنے کی بات ہوئی، عمران خان اور عمران اسماعیل نے کہا کہ منصوبے میں کرپشن ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ کراچی کے لیے 125 ارب کی ایلوکیشن کی گئی ہے، 36.5 ارب کراچی کے اسپتالوں کو سندھ حکومت گرانٹ دیتی ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی کوششوں سے کم از کم اجرت 25 ہزار روپے مقرر ہوئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.