بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اس تصویر میں یہ بادل ہیں یا سمندر؟

اس حیرت انگیز تصویر کو دیکھنے والے سوشل میڈیا صارفین سوچ میں پڑ گئے ہیں کہ آسمان میں سمندر ہے یا سمندر کے بیچ سڑک جارہی ہے۔ تصویر حقیقی ہے یا پھر اسے فوٹوشاپ کیا گیا ہے۔

مینیسوٹا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون تھریسا برگن لوکاس (Theresa Birgin Lucas) نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر بادلوں کی ایک حیرت انگیز تصویر شیئر کی جس کی پہلی جھلک سمندر کی موج کھاتی لہروں کی مانند محسوس ہوتی۔

ھریسا برگن لوکاس (Theresa Birgin Lucas) کا کہنا ہے کہ ’’اسے تصویر کلک کرتے وقت صرف گھر پہنچنے کی جلدی تھی، اپنی بیٹی کو راستے کا بتانے کی خاطر تصویر کلک کرکے بھیجی اس وقت نہیں معلوم تھا کہ طوفان کے باعث بننے والے بادل لہروں کی طرح دکھائی دے رہے ہیں۔ گھر پہچنے پر بیٹی نے بتایا کہ یہ بہت خوبصورت تصویر کلک ہوئی ہے‘‘۔

تصویر سوشل میڈیا پر شئیر ہوتے ہی وائرل ہوگئی جس پر صارفین کے ملئ جلے رجحان سامنے آرہے ہیں۔ کوئی تصویر کی خوبصرتی کی تؑریف کر رہا ہے تو کوئی اسے فوٹوشاپ قرار دے رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.