کراچی میں خواتین کو باصلاحیت بنانے کے حوالے سے خواتین موٹر سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر کے مختلف حصوں سے خواتین نے شرکت کی ۔
ناظم آباد کے علاقے عید گاہ گراؤنڈ سے شروع کی جانے والی ریلی میں خواتین نے موٹر سائیکل اور اسکوٹیز کے ساتھ شرکت کی۔
چھٹی کے روز منعقد کی جانے والی بائیک ریلی کے موقع پر بینڈ باجوں کی دھن پر ریلی کا آغاز کیا گیا جو عید گاہ گراؤنڈ سے شروع ہوکر فائیو اسٹار چورنگی تک نکالی گئی ۔
بائیک ریلی میں شریک خواتین کا کہنا تھا کہ تمام خواتین کو ایک دوسرے کو باہمت بنانے کی ضرورت ہے اس لیے آج اس ریلی کا انعقاد کیا گیا اور ہم یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ خواتین مردوں کے شانہ بشانہ ہیں ۔
Comments are closed.