بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امریکی ساحل سے 90 برس پرانی بارودی سرنگ برآمد

امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحل پر 1930 کی دہائی کی بارودی سرنگ برآمد ہوئی ہے، مقامی پولیس نے ایئرفورس حکام کو طلب کرکے بارودی سرنگ کی نشاندہی کی۔

پولیس نے اپنی فیس بک پوسٹ میں بتایا کہ ساحل کے جنوب میں ایک سیاح کو دھماکا خیز ڈیوائس سے مشابہ چیز ملی تھی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ قریبی ایئرفورس بیس کو واقعے کی اطلاع دے کر ان سے مدد طلب کی گئی۔

ایئرفورس کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور انہوں نے اس ڈیوائس کو قبضے میں لے لیا۔

ایئرفورس حکام کا کہنا تھا کہ یہ 1930 کی دہائی کی بارودی سرنگ ہے۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ 1940 میں اس علاقے میں امریکی بحریہ کی ٹریننگ ہوتی تھی اور برآمد ہونے والی بارودی سرنگ بھی ایسی ہی کسی مشق کے دوران یہاں استعمال کی گئی ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.