تین مارچ کو سینیٹ الیکشن کے لیے جوڑ توڑ اور صف بندیاں شروع ہوگئی ہیں، تحریک انصاف کی دعوت کے باوجود متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کا کوئی رکن پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ظہرانے میں نہیں پہنچا۔
پی ٹی آئی چیف آرگنائزر سیف اللّٰہ نیازی کو دیے گئے ظہرانے میں صدر جی ڈی اے صدرالدین راشدی، وفاقی وزرا اور پی ٹی آئی ارکان نے شرکت کی۔
ایم کیو ایم پاکستان نے پیپلز پارٹی کی پیشکش پر سوچ بچار شروع کردیا اور اس حوالے سے آج رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس بُلالیا۔
ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ ارکان صوبائی اسمبلی تنظیمی مصروفیت کے باعث پی ٹی آئی ظہرانے میں شریک نہیں ہوسکے۔
ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی، جی ڈی اے قیادت مستقل رابطے میں ہیں۔
Comments are closed.