انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کردی، ٹیسٹ بیٹسمینوں کے پہلے 7 نمبروں کی رینکنگ میں کوئی ردو بدل نہیں ہوا ہے، پاکستان کا کوئی بولر ٹاپ ٹین بولرز رینکنگ میں شامل نہیں ہے۔
آئی سی سی نےنئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کا پہلا نمبر برقرار ہے، اسٹیو اسمتھ کا دوسرا، مارنس لبوشین کا تیسرا، جوروٹ کا چوتھا، ویرات کوہلی پانچویں، بابر اعظم چھٹے اور ہنری نکلز ساتویں نمبر پر موجود ہیں۔
بھارت کے روہت شرما چھ درجے ترقی کے بعد آٹھویں نمبر پر آگئے ہیں ، ڈیوڈ وارنر نویں نمبر پر اور چتیشور پجارا دو درجے تنزلی کے بعد دسویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔
بولرز کیٹیگری میں پیٹ کمنز کا پہلا اور نیل ویگنر کا دوسرا نمبر برقرار ہےجبکہ روی چندرن ایشون چار درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔
پاکستان کا کوئی بولر ٹاپ ٹین بولرز رینکنگ میں شامل نہیں ہے۔
Comments are closed.