بھارتی ریاست تلنگانہ میں لڑائی کیلئے تیار کیے گئے مرغے نے مالک کو ہی ہلاک کردیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مرغے کے پنجوں پر لڑائی کیلئے تیز دھار آلہ باندھا گیا تھا، مرغے کی فرار ہونے کی کوشش کے دوران اس تیز دھار آلے سے اس کا مالک زخمی ہوگیا اور اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
پولیس نے مرغوں کی لڑائی کے غیر قانونی مقابلے کے انعقاد کرنے والوں کی تلاش شروع کردی ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.