وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کہتے ہیں کہ 27 فروری 2019ء میں جنگی طیارے تباہ کرکے پاکستان نے دشمن کو سرپرائز دیا۔
عثمان بزدار نے بھارتی طیارے گرانے کے 2 برس مکمل ہونے پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا کہ 27 فروری 2019ء پاکستانی کی دفاعی تاریخ کا روشن باب ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے جرات کی نئی تاریخ رقم کی، 2 جنگی طیارے تباہ کرکے بزدل دشمن کا غرور خاک میں ملایا۔
عثمان بزدار نے کہا کہ پاک فضائیہ نے ایل او سی کی خلاف ورزی پر مودی سرکار کو منہ توڑ جواب دیا، پاک وطن کے بہادر سپوتوں نے بھارت کو عبرتناک سبق دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی شاہینوں نے بھارتی فضائیہ کے جہاز گرا کر بھارت میں صف ماتم بچھا دی۔
Comments are closed.