چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے عراقی وزیردفاع نے ملاقات کی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں ہوئی، جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کے فروغ پر بات چیت ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق عراقی وزیر دفاع نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔
Comments are closed.