شجر کاری مہم کے دوران سوات کے دریا کی خوبصورتی کی بحالی کیلئے دریا کے دونوں اطراف درخت لگانے کا کام جاری ہے۔
دریائے سوات جس کو سوات کے ماتھے کا جھومر بھی کہا جاتا ہے، سال 2010 کے تباہ کن سیلاب اور اس کے بعد دریا میں غیر قانونی کھدائی سے دریا کا حسن ماند پڑ گیا تاہم اب دریا کی خوبصورتی کی بحالی کیلئے محکمہ فارسٹ اور ضلعی انتظامیہ دریا کے دونوں اطراف درخت لگارہے ہیں۔
ڈی سی سوات جنید خان کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد یہ ہے کہ دریائے سوات کی جو خوبصورتی تھی اس کو بحال کیا جائے اور ساتھ ساتھ اس کو ایک بہترین ٹورسٹ اسپاٹ کے طور پر متعارف کرایا جائے۔
کالام سے لنڈاکی تک دریائے سوات میں شجرکاری مہم ایک ماہ تک جاری رہے گی۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ دریا کنارے شجر کاری سے جہاں سیلاب کی روک تھام میں مدد ملے گی وہاں آلودگی بھی نہیں ہو گی۔
Comments are closed.