بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈنمارک: کوپن ہیگن میں روشنیوں کا میلہ جاری

ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں روشنیوں کامیلہ جاری ہے، روشنیوں کے دلچسپ نظارے نے دیکھنے والوں کومبہوت کردیا ہے۔

رنگوں میں ڈوبی عمارتیں اور فن پارے عالمی وبا کےدور میں امید کی کرن بن گئے۔

فیسٹول میں برقی قمقموں اور تھری ڈی لائٹ سے بنے ساٹھ سے زائد مختلف آرٹ کے نمونے نصب کئے گئے ہیں۔

روشنیوں سے بھرپور اس میلے کے دوران رات ہوتے ہی شہر کی بلند و بالا شاہکار عمارتیں رنگا رنگ لائٹوں سے جگمگا اُٹھی تھیں۔

اس فیسٹول کیلئے شہر کی متعدد عمارتوں کو لائٹ پراجیکشن کے ذریعے دلچسپ انداز میں نمایاں کیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.