بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جامشورو: کتے کے کاٹنے سے 2 سالہ بچی جاں بحق

جامشورو میں سندھ یونیورسٹی ایمپلائز کالونی میں کتے کے کاٹنے سے 2 سالہ بچی جاں بحق ہو گئی۔

ایس ایس پی جامشورو محمد انور کھیراں نے ’جیو نیوز‘ کو بتایا کہ گھر کے باہر کھڑی 2 سالہ بچی پر آوارہ کتوں نے حملہ کر دیا، جس سے بچی شدید زخمی ہو گئی۔

فیصل آباد میں پاگل کتے کو مارنے کیلئے چلائی گئی بندوق کی گولی نشانہ خطا ہونے پر راہ گیر کو جا لگی جو موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ پاگل کتا بچ کر بھاگ نکلا۔

زخمی بچی کو لیاقت یونیورسٹی اسپتال لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔

ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ سندھ ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق واقعے کی مکمل تفتیش کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔

ہائی کورٹ نے کتے کے کاٹنے کے واقعے کی صورت میں بلدیاتی افسر اور علاقے کے منتخب عوامی نمائندے کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کیئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.