پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کو وارننگ دے دی۔
ایک بیان میں علی امین گنڈا پور نے رانا ثناء اللّٰہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی طرف میلی آنکھ سے نہ دیکھنا۔
انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ اگر تم نے عمران خان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو جان لو ہم نے فیصل آباد اور آپ کا گھر دیکھا ہوا ہے۔
اس سے پہلے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا تھا کہ عمران خان سمیت ان کے ممبران کی گرفتاری ضرور بنتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ موقع ملا تو عمران خان اور اُن کے ممبران کو ضرور گرفتار کیا جائے گا۔
Comments are closed.