مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال نے حکمراں جماعت پر الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے بلوچستان اور سندھ میں سینیٹ انتخابات کے لیے ٹکٹ بیچے ہیں۔
یہ بات مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال نے لاہور کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
ان کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کی اصلیت سامنے آ گئی ہے، پی ٹی آئی کی وجہ سے ملکی سیاست بدنام ہو رہی ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان مافیا کے لیڈر ہیں، سینیٹ میں بولیاں لگ رہی ہیں، بازار خود پی ٹی آئی نے سجایا ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کو ان کے اپنے ارکان مسترد کر رہے ہیں۔
نون لیگی رہنما نے یہ بھی کہا ہے کہ چیف جسٹس سے درخواست ہے کہ بلدیاتی نمائندوں کی درخواست بھی سنیں، سب کو اپنا اپنا کام کرنا چاہیئے۔
Comments are closed.