بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی انڈین پریمیئر لیگ میں تاریخ رقم کرتے ہوئے 6500 رنز بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔
گزشتہ روز پنجاب کنگز کے خلاف رائل چیلنجرز بنگلور کے میچ سے پہلے کوہلی کو تاریخ رقم کرنے کے لیے صرف 1 رن کی ضرورت تھی۔
ویرات کوہلی پنجاب کنگز کے خلاف رائل چیلنجرز بنگلور کے میچ کے دوران ایک رن کے ساتھ لیگ کی تاریخ میں 6500 رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
کوہلی کے علاوہ صرف شیکھر دھون نے آئی پی ایل میں 6000 سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔
ڈیوڈ وارنر، جو اس سیزن میں دہلی کیپٹلز میں چلے گئے ہیں، 5876 رنز کے ساتھ فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ ممبئی انڈینز کے کپتان روہت شرما 5829 رنز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔
اس کے علاوہ ویرات کوہلی نے اپنے 15 سالہ کیریئر میں پہلی بار آئی پی ایل کے ایک ہی سیزن میں 3 مرتبہ گولڈن ڈکس (پہلی گیند پر صفر پر آؤٹ) لیے۔
واضح رہے کہ 2016ء میں ویرات کوہلی نے انڈین پریمیئر لیگ کے ایک سیزن میں سب سے زیادہ رنز 973 اور سب سے زیادہ سنچریاں (4) کے دو ریکارڈ قائم کیے تھے۔
خیال رہے کہ ویرات کوہلی نے بھارتی کرکٹ ٹیم کی ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کپتانی چھوڑی دی ہے لیکن اس کے بعد انہیں ون ڈے فارمیٹ کی کپتانی سے بھی محروم کر دیا گیا ہے۔
ویرات کوہلی اس وقت اپنے کیریئر کی بدترین فارم میں ہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ پچھلے دو سے ڈھائی سال کے دوران کسی بھی فارمیٹ میں بمشکل ہی کوئی سنچری بناسکے ہیں۔
Comments are closed.