قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بیٹسمین جاوید میانداد کو دنیائے کرکٹ میں 6 ورلڈ کپ کھیلنے کا منفرد اعزاز آج کے دن حاصل ہوا۔
سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاوید میانداد کے اس اعزاز کو 25 برس مکمل ہونے پر پیغام شیئر کیا گیا۔
ہیش ٹیگ ’OnThisDay‘ کا استعمال کرتے ہوئے بتایا گیا کہ آج کے دن 25 برس قبل جاوید میانداد نے مستقل 6 ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والے پہلے کھلاڑی ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔
جاوید میانداد دنیائے کرکٹ کے پہلے ایسے کھلاڑی تھے جنہوں نے یہ منفرد اعزاز اپنے نام کیا، تاہم اب یہ اعزاز بھارت کے سچن ٹنڈولکر کے پاس بھی ہے۔
Comments are closed.