پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز کے کھلاڑی محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ سرفراز ہو یا کوئی، جب کبھی اچھا پرفارم کرے گا، تعریف کروں گا، مجھے سرفراز دوسرے کھلاڑیوں کی طرح عزیز ہے۔
محمد حفیظ نے جیو نیو سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ آج تک میرا کسی کھلاڑی کے ساتھ مسئلہ نہیں رہا، میں ہمیشہ سب کی تعریف کرتا ہوں کسی سے مقابلہ نہیں کرتا۔
گزشتہ روز کھیلے گئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ لاہور قلندرز سے متعلق بات کرتے ہوئے محمد حفیظ نے مزید کہا کہ میچ کی صورتحال ایسی تھی کہ پیشہ ورانہ طور پر نمٹنا تھا، میں نے کوچ کو کہا کہ مجھے ون ڈاؤن پر جانے دیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک اچھی اننگز کی جس پر خوشی ہے، ڈیمانڈ کے مطابق اپنا رول پلے کرنا چاہتاہوں، ورلڈ کپ میں احساس ہوا ٹیکنیک پرکام کرتے ہیں، ماڈرن کرکٹ پر نہیں، باہر دوسری لیگز میں بیٹسمین چھکے مارنے پر فوکس کرتے ہیں، میں نے توجہ مرکوز کرتے ہوئے پاور ہٹنگ پر کام کیا۔
محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ گولف کی وجہ سے بھی مجھے کافی مدد ملی۔
اُن کا دیگر کھلاڑیوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تمام جونئیر پلئیرز کی پرفارمنس سے خوش ہوتا ہوں، شاہین آفریدی اور محمد رضوان اچھا اضافہ ہیں، سینئر کی حیثیت سے جونیئرز کو سپورٹ کرتا ہوں۔
محمد حفیظ نے کہا کہ شاہین آفریدی اور محمد رضوان بہترین کھلاڑی بن کر سامنے آئے۔
Comments are closed.