سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپوزیشن کو این آر او نہیں دیں گے۔
فیصل جاوید نے میڈیا سے گفتگو کے دوران اپوزیشن سے متعلق کہا ہے کہ یہ روندھو ہیں، جہاں ہارتے ہیں روتے ہیں، عمران خان نے کہا دوبارہ آجاؤ، دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے۔
فیصل جاوید نے کہا ہے کہ عمران خان نے کہا تھا چار حلقے کھول دیں، تا کہ سسٹم ٹھیک ہو، عمران خان نے الیکشن میں شفافیت کے لیے ہمیشہ جدوجہد کی ہے، جب چار حلقے کھلے تو چاروں میں دھاندلی نکل آئی، ن لیگ کے واویلا پر عمران خان نے 23 پولنگ اسٹیشن پردوبارہ پولنگ کی پیشکش کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم ذاتی مفادات کے تحفظ کے لیے اکٹھی ہوئی ہے، مسئلہ کشمیر کو عمران خان نے عالمی سطح پر بہترین انداز میں پیش کیا، وزیراعطم نے سیاسی نظام کو ٹھیک کرنے کی ہمیشہ کوشش کی۔
فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم وزیراعظم عمران خان کو بلیک میل نہیں کر سکتی، سیاست سے کرپشن کا خاتمہ وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے۔
Comments are closed.