پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں مبینہ طور پر قتل کی گئی خاتون کی سسرال سے لاش برآمد ہوئی ہے، پولیس نے مقتولہ کی 3 نندوں اور ساس کو حراست میں لے لیا ہے۔
پولیس کے مطابق رحیم یار خان کے علاقے ججہ عباسیاں کے ایک گھر سے عقیلہ نامی خاتون کی لاش ملی ہے جو کمرے میں پنکھے سے لٹک رہی تھی۔
لڑکی کے والدین کا کہنا ہے کہ سسرال والے تشدد کرتے تھے جنہوں نے پہلے بھی قتل کرنے کی کوشش کی تھی۔
مقتولہ کے سسرال والوں کا کہنا ہے کہ گھریلو جھگڑے پر خاتون نے خود کشی کی ہے۔
پولیس نے مقتولہ کی 3 نندوں اور ساس کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال خان پور منتقل کر دیا ہے۔
Comments are closed.