امریکا کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور وزیر دفاع لائیڈ آسٹن آج یوکرین کے دارالحکومت کیف کا دورہ کرینگے۔
روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سے یہ پہلی مرتبہ ہے کہ امریکا اپنے اعلیٰ عہدیداران کو کیف بھیج رہا ہے۔
اس سے قبل یورپی ممالک کے رہنما کیف کا دورہ کر کے صدر زیلنسکی سے اپنی یکجہتی اور یوکرین عوام کی حمایت کا اظہار کرچکے ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ نے اعلیٰ امریکی ارکان کے انتہائی حساس دورے پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔
ادھر یوکرین کے صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ امریکی شراکت داروں کے ساتھ آج ہونے والی اہم بات چیت کی تیاری کی جارہی ہے۔
Comments are closed.