ملک میں سونے کی قیمت میں گزشتہ روز 350 روپے اضافے کے بعد آج بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے کم ہوئی ہے، جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاو ایک لاکھ 32 ہزار 700 روپے ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10گرام سونے کا بھاؤ 686 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 13 ہزار769 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 12 ڈالر کم ہوکر 1933 ڈالر فی اونس ہے۔
Comments are closed.