hookup Wurtsboro NY gay clubs for hookups free nyc hookups hookup Illinois st louis hookups reddit

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امیر جماعت اسلامی کی اپیل پر مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی مظاہرے

کراچی: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اپیل پر کراچی کے مخلتف علاقوں میں اہل فلسطین سے اظہاری یکجہتی اور مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اپیل پر اسرائیلی افواج کی جانب سے اہل فلسطین پر ظلم ومسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کے خلاف یوم یکجہتی فلسطین کے سلسلے میں کراچی کے شہریوں نے فلسطینی مسلمانوں پر بمباری کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیا، مظاہرے کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز، پلے کارڈز اور فلسطینی پرچم بھی اٹھائے ہوئے تھے جن پر تحریر تھا کہ قبلہ اول کی آزادی عرب و عجم کا نہیں پوری امت مسلمہ کے ایمان کا مسئلہ ہے۔

مظاہرے کے شرکاء نے زبردست نعرے بھی لگائے، نعروں میں  نعرہ تکبیر اللہ اکبر،  مردہ آباد مردہ آباد اسرائیل مردہ آباد،  اسرائیل کا ایک علاج الجہاد الجہاد شامل تھے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی یہودی ایک بار پھر سے مسلمانوں کے خلاف سازش کررہے ہیں، گذشتہ دنوں صیہونی اور اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی مسلمان بچوں کو گرفتار کیا اور تشدد کا نشانہ بنایا، عالم عرب کے حکمران طبقہ مغرب کے آگے جھکتا ہے لیکن مسلمانوں کے خلاف اٹھنے والے اقدامات پر خاموش ہوجاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  بدقسمتی سے طویل عرصے سے فلسطین میں یہودیوں کو بسانا شروع کیا ہے، ہم حماس کے نوجوانوں اور مسلمان بچے بوڑھے اور نوجوان کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے استقامت کا اظہار کیا ہوا ہے، فلسطینی مسلمان تلواروں کے سائے میں عبادات کرنے پر مجبور ہیں، فلسطینی عوام نے اللہ کی غلامی کو قبول کیا اور طاغوت سے بغاوت کی ہے، عالم اسلام کے حکمرانوں نے  آئی ایم ایف کی غلامی قبول  کی ہوئی ہے۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ آج عالم اسلام کے حکمران علی الاعلان امریکہ کے خلاف بغاوت کا اعلان کریں، بحیثیت مسلمان ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ بیت المقدس مسجد اقصی کی آزادی کے لیے جدوجہد کریں، مسجد اقصی کی آزادی مسلمانوں کے ایمان کا حصہ ہے، ہمیں یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ ہمارے حکمران بھی امریکہ اور آئی ایم ایف کے غلام بنے ہوئے ہیں، ہمارے حکمران چہرے بدل بدل کر عوام کو بے وقوف بنارہے ہیں، بیت المقدس کی آزادی کی جدوجہد کے ساتھ ساتھ حکمرانوں سے نجات کے لیے بھی جدوجہد کریں۔

امیر جماعت اسلامی ضلع قائدین سیف الدین ایڈوکیٹ نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین میں قبلہ اول پر قبضہ مکہ مدینہ پر قبضہ ہے، یہودونصاری مسلمانوں کے خلاف سازشیں کررہے ہیں، امت مسلمہ کی ذمہ داری ہے کہ قبلہ اول کہ آزادی کے لیے متحد ہوجائیں، جماعت اسلامی فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کررہی ہے اور ان شاء اللہ وہ دن دور  نہیں ہم قبلہ اول کو اسرائیل سے ضرور آزاد کروائیں گے۔ اس موقع پر نائب امراء  جماعت اسلامی کراچی راجا عارف سلطان، محمد اسحاق خان ،سکریٹری کراچی منعم ظفر خان، ڈپٹی سکریٹری کراچی عبد الرزاق خان، سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری و دیگر بھی موجود تھے ۔

You might also like

Comments are closed.