the hookup game download dailydot hookup app hookup agency in singapore hookup hotshot mature farm girl hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسرائیلی ناکہ بندیوں کے باوجود ڈیڑھ لاکھ افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

فلسطینی وزارت اوقاف نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ میں ڈیڑھ لاکھ افراد نے رمضان المبارک کی تیسری جمعہ کی نماز ادا کی۔ 

مقبوضہ بیت المقدس سے فلسطینی وزارت اوقاف نے اپنے بیان میں کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس، مغربی کنارہ اور فلسطینی علاقوں اور اسرائیلی شہروں سے نمازیوں نے شرکت کی۔

اسرائیل کی سخت ناکہ بندیوں اور گرفتاریوں کے خدشے پر کئی ہزار افراد نہ آسکے۔ 

فلسطینی وزارت اوقاف نے کہا کہ اسرائیل کے محاصرے اور پابندی کے سبب غزہ کی پٹی کے فلسطینی مسجد اقصیٰ میں نماز پڑھنے سے محروم رہے۔

ادھر عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے مسجداقصیٰ کے بیرونی صحن پر آنسوگیس کی شیلنگ کی۔ اسرائیلی فورسز نے ڈرون طیاروں کی مدد سے آنسوگیس کے گولے صحن پر برسائے۔

اسرائیلی فورسز کی شیلنگ کے باعث صحن میں بھگدڑ اور دم گھٹنے کے واقعات بھی ہوئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.